ہوم |   ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

اردو ڈاٹ نیوز 18 ڈاٹ کام قومی اور بین الاقوامی خبروں کی ملک کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے ۔

اردو ڈاٹ نیوز 18 ڈاٹ کام کی کوشش قارئین کو قومی ، بین الاقوامی اور اپنی ریاست کی خبریں ان کی اپنی زبان میں سب سے پہلے دستیاب کروانا ہے ، تاکہ وہ اپنے ارد گرد رونما ہونے والے ہر واقعہ اور ہرحادثے سے باخبر رہیں ۔ اسی کڑی میں  نیوز 18 ڈاٹ کام فی الحال پانچ  زبانوں  ہندی ، انگریزی ، گجراتی ، اردو اور بنگلہ میں اپنے قارئین کو خبریں فراہم کر رہا ہے ۔ اردو زبان میں یہ ویب سائٹ قومی اور بین الاقوامی خبروں سے قارئین کو چوبیس گھنٹہ اپ ڈیٹ رکھتی ہے۔

اس ویب سائٹ کی خبروں کے اہم ذرائع ای ٹی وی کے نیوز چینلز ہیں ۔  ملک کی مختلف ریاستوں کے ہر شہر اور قصبے میں ای ٹی وی کے صحافی اور دفاتر موجود ہیں ، جو ہر واقعہ اور حادثہ کی خبر ای ٹی وی کے ساتھ ساتھ نیوز 18 ڈاٹ کام  کو بھی فوری طور پر مہیا کراتے ہیں ، تاکہ قارئیں تک ان خبروں کی رسائی جلد سے جلد ہوسکے۔ نیوز 18 ڈاٹ کام کو ای ٹی وی کے صحافیوں کے علاوہ پورے نیٹ ورک 18 گروپ سے وابستہ 2000 سے زیادہ پیشہ ورانہ صحافیوں کا بھی تعاون مل رہا ہے ۔ اس ویب سائٹ پر ای ٹی وی کے تمام چینلز کی لائیو اسٹریمنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔

نیوز 18 ڈاٹ کام  کا مالکانہ حق ویب 18 سافٹ وئیر سروس لیمٹیڈ کے پاس ہے ، جو خود نیٹ ورک 18 کی ملکیت کی کمپنی ہے ۔ نیوز 18 ڈاٹ کام  کا ہیڈکوارٹر نوئیڈا میں واقع ہے ، جو عالمی معیار کی سہولیات سے مزین ہے۔ نیوز 18 ڈاٹ کام  پر شائع تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں اور اس کے کسی بھی مواد کی کسی بھی شکل میں دوبارہ اشاعت ممنوع ہے ۔