پردیش 18 اردو ، اب ایک نئے رنگ وآہنگ میں– News18 Urdu

پردیش 18 اردو ، اب ایک نئے رنگ وآہنگ میں

Mar 03, 2016 01:38 PM IST | Updated on: Mar 03, 2016 07:08 PM IST

قومی، بین اقوامی اور علاقائی خبروں کی ملک کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ پردیش 18 ، اردو اب قارئین کے سامنے ایک نئے انداز میں حاضر ہے۔ ہم اپنےقارئین کو ہر طرح کی خبریں ملک کی کسی دیگر ویب سائٹ کے مقابلے زیادہ زبانوں میں، زیادہ تعداد میں اور زیادہ تیزی سے دستیاب کرا رہے ہیں لیکن بہترین تک پہنچنے کے لئے اور بہتر کرنے کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قارئین کو اپنے گاؤں سے لے کر قومی اور بین اقوامی تک کی خبریں پہلے کے مقابلہ زیادہ نمایاں، توسیع ، پرکشش اور آسان طریقے سے اور سب سے پہلے دستیاب کرانے کے لئے نئے انداز کی ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے۔

جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے، پردیش 18 ، اردو کا مقصد ہے اپنے قارئین کو الگ الگ ریاستوں کی خبریں ان کی زبان میں سب سے پہلے دستیاب کروانا، تاکہ وہ اپنے ارد گرد ہونے والے ہر واقعہ اور حادثہ سے فوری طور پر واقف ہو سکیں۔ اسی کڑی میں فی الحال پانچ زبانوں: اردو، ہندی، انگریزی، گجراتی اور بنگالی میں قارئین کو خبریں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس ویب سائٹ کی خبروں کا اہم ذریعہ ای ٹی وی کے نیوز چینلز ہیں۔ پردیش 18 ، اردو کو ای ٹی وی کے صحافیوں کے علاوہ پورے نیٹ ورک 18 گروپ سے منسلک 2000 سے زیادہ پیشہ ورانہ صحافیوں کا بھی تعاون مل رہا ہے۔ ملک کے زیادہ تر شہروں میں ای ٹی وی کے صحافی اور دفاتر ہیں جو ہر واقعہ اورحادثہ کی خبر ای ٹی وی کے ساتھ ساتھ پردیش 18 ، اردو کو فوری طور پر فراہم کرتے ہیں۔ ای ٹی وی نیٹ ورک سے دستیاب ویڈیو مواد اس ویب سائٹ کی ایسی خصوصیت ہے جو اسے اوروں سے مختلف بناتی ہے۔ ویژولس کو ویسے بھی زیادہ مستند اور مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ بقیہ ویب سائٹ سے کافی آگے ہے۔

پردیش 18 ، اردو کا مواد اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اسے موبائل، ڈیسک ٹاپ یا ٹیبلٹ کسی بھی ذریعے سے آسانی سے دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے پردیش 18 ، اردو کا موبائل اپلی کیشن بھی لانچ کیا گیا ہے جو بہت ساری امتیازات وخصوصیات پر مشتمل ہے۔ اس کی ترتیب میں آپ کو سہولتیں دی گئی ہیں، یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔

قارئین نے ویب سائٹ میں نئی تبدیلی اور اپلی کیشن کی لانچنگ کا شاندار جواب دیا۔ لانچنگ کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سینکڑوں قارئین نے نئے انداز میں پیش مواد اور ویڈیوز کو دیکھا۔ پہلے ہی دن قارئین کی جانب سے ملے مثبت جواب کو ہم اپنی کامیابی کی پہلی سیڑھی مانتے ہیں۔ ہماری کوشش یک طرفہ بات چیت کے بدلے قارئین کو اس عمل میں شریک کرنے کی ہے۔ کسی واقعہ کے تئیں ان کی رائے کو بھی ہم ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں۔

آپ کو یہ تبدیلی کیسی لگی، ہمیں اس سے آگاہ کرائیں، آپ کے مشوروں اور تجاویز کا خیرمقدم ہے۔ ہمارا ای میل آئی ڈی ہے: urdu.news18.com

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز