ساہور: مدھیہ پردیش کے ساہورکے ستيہ سائی کالج میں آج تین جونیئر انجینئرنگ کے طالب علموں کی جگہ سینئر امتحان دے رہے تھے۔ پولیس نے چھ طالب علموں کے خلاف کیس درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں تین طالب علم وہ ہیں جنہیں امتحان دینی تھی اور تین طالب علم وہ ہیں جو امتحان دے رہے تھے۔