قندھار میں فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں 10 افغان فوجی جوانوں کی موت

May 23, 2017 06:58 PM IST | Updated on: May 23, 2017 06:58 PM IST

کابل۔  شمالی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم 10 جوانوں کی موت ہوگئی۔ دفاع حکام نے آج بتایا کہ اس حملے میں 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع شوالی کوٹ میں واقع آچی قاضی کیمپ پر جنگجوؤں کا حملہ گزشتہ نصف شب کے بعد شروع ہوا تھا۔

وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے رائٹر کو بتایا کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فوج کے جوانوں کو کئی گھنٹے تک جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کم سے کم 12 حملہ آور جنگجو ہلاک ہوگئے۔

قندھار میں فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں 10 افغان فوجی جوانوں کی موت

افغان پولیس: علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز