پاکستان میں منی بس کو بنایا نشانہ، 10 افراد ہلاک

Apr 25, 2017 02:53 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 02:53 PM IST

پاراچنار (پاکستان)۔ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں آج ایک منی بس کو نشانہ بنا کر سڑک کے کنارے کئے گئے بم دھماکے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ وفاقی زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں کرم ایجنسی کے ایک افسر شاہد علی خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ریموٹ سے کیا گیا۔ اس حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں سڑک کنارے دہشت گردوں نے یہ بم لگایا اور جب مسافروں سے بھری یہ بس آ رہی تھی تو ریموٹ کے ذریعے دھماکہ کر دیا گیا۔ اس حملے کی کسی بھی تنظیم نے فوری طور پر ذمہ داری نہیں لی ہے۔

پاکستان میں منی بس کو بنایا نشانہ، 10 افراد ہلاک

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز