فرانس میں مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک خاتون سمیت 10 مشتبہ افراد گرفتار

Oct 18, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 11:51 PM IST

پیرس: فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم(رائٹ موومنٹ)سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون اور کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پکڑاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد فرانس کے اہم سیاستدانوں ،غیر ملکی باشندوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم سیاستدان بھی ملزمان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔اس کے علاوہ ملزمان مسلمانوں کی عبادت گاہوں،ہندوستانی ریسٹورنٹس اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے مزید ساتھیوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

فرانس میں مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک خاتون سمیت 10 مشتبہ افراد گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز