صومالیہ میں دو دھماکوں میں دس افراد ہلاک

Apr 11, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Apr 11, 2017 06:45 PM IST

موغادیشو۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج کی وردی میں ایک خودکش حملہ آور نے فوجی کیمپ میں گھس کر گولیاں چلائیں جس میں نو فوجی ہلاک ہو گئے۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے فوجی تربیتی کیمپ میں کل ہوئے خود کش بم حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ پولیس افسر نور حسین نے بتایا کہ ایک مسلح خود کش حملہ آور فوجی وردی میں دھماکہ خیز جیکٹ پہنے کیمپ میں گھس آیا اور جوانوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اس نے خود کو اڑا لیا۔ فوج کے افسر نے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ فوجی کیمپ میں گھستے ہی حملہ آور نے چند منٹ میں خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا۔

اس میں فوج کے 9جوانوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ موغادیشوکے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر ہلانے نے کہا کہ شہر کے ایک اور علاقے میں کار بم دھماکے میں ایک سرکاری افسر کی موت ہو گئی۔

صومالیہ میں دو دھماکوں میں دس افراد ہلاک

الشباب: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز