Live Results Assembly Elections 2018

اردن میں 10 دہشت گردوں سمیت 15 کو پھانسی

اردن میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں مجرم قرار دیے گئے 10 افراد سمیت 15 لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

Mar 05, 2017 12:52 PM IST | Updated on: Mar 05, 2017 12:52 PM IST

دبئی: اردن میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں مجرم قرار دیے گئے 10 افراد سمیت 15 لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ حکومت کے ترجمان محمد المومني نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایاکہ اردن میں گزشتہ سال فلسطینی کیمپ کے پاس انٹیلی جنس کمپلیکس میں حملہ کرنے کا مجرم قرار دئے گئے ایک شخص بھی پھانسی دیے جانے والوں میں شامل ہے۔

اس حملے میں سیکورٹی کے پانچ جوان مارے گئے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ہی اربد شہر میں مشتبہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل پانچ افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔اس تصادم میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے اور ایک پولیس افسر کی موت ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ جن لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی وہ 2003 میں مختلف واردات کے مجرم ہیں۔

اردن میں 10 دہشت گردوں سمیت 15 کو پھانسی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز