بنگلہ دیش میں 10ہزار روہنگیا مسلمانوں کو داخلہ کی اجازت ، پناہ گزینوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزارہوئی

Oct 20, 2017 12:09 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 01:05 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر پھنسے دس ہزار روہنگیا تارکین وطن کو بنگلہ دیش میں داخلہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ امریکہ کے انٹر سیکٹر کوارڈی نیٹر گروپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ تقریباً10-15ہزار تک روہنگیا سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں،لیکن بنگلہ دیش نے یہ کہہ کر انہیں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا کہ کیمپوں میں جگہ نہیں ہے۔

بنگلہ دیش سیکورٹی فورس کے کمانڈر میجر اقبال احمد نے کل کہا کہ سرحد پر تقریباً 10ہزار لوگ پھنسے ہوئے تھے انہیں سرحد کے اندر داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ قابل غور ہے کہ میانمار کے رخائن میں 25اگست سے جاری تشدد کی وجہ سے تقریباً5لاکھ 82ہزار روہنگیا مسلمان اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

بنگلہ دیش میں 10ہزار روہنگیا مسلمانوں کو داخلہ کی اجازت ، پناہ گزینوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزارہوئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز