میکسیکو کے ویراكروز میں 11 لاشیں برآمد

Mar 02, 2017 02:53 PM IST | Updated on: Mar 02, 2017 02:54 PM IST

میکسیکو سٹی۔ میکسیکو کے ویراکروز میں سیاحتی مقام کے قریب 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ویراکروز ریاست کے گورنر مگل اینجل یونس نے بتایا کہ کل یہاں سیاحتی مقام کے قریب نو مرد اور دو خواتین کی لاشیں ایک گاڑی کے قریب برآمد ہوئی ہیں جن میں سے کچھ لاشوں پر تشدد کے نشانات تھے اور کچھ لاشیں مسخ شدہ تھیں۔ دو لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی حکومت نے ملک کے انتہائی بدامنی والے علاقوں میں سے ایک ویراكروز میں وفاقی پولیس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر یونس نے صحافیوں کو بتایا کہ ویراكروز اور بوکا ڈیل ریو نواحی علاقہ کے درمیان 11 لوگوں کا قتل ایک بھیانک جرم ہے۔ یہ منظم جرائم پیشہ افراد کا کام ہے۔ یہ ویراكروز کے لوگوں کے خلاف حملہ نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ سال 2016 کے دوران 20000 قتل کی وارداتیں درج کی گئی تھیں۔ یہ تعداد 2012 ء میں صدر انرك پینا نيوٹا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔

میکسیکو کے ویراكروز میں 11 لاشیں برآمد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز