سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 12 افراد کی موت

Apr 19, 2017 12:02 PM IST | Updated on: Apr 19, 2017 12:02 PM IST

دبئی۔ سعودی عرب کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر 'بلیک ہاک' کل یمن میں فوجی مہم کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میں 12 افسران کی موت ہو گئی۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے نے فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت ثنا کے مشرقی علاقے کے مارب صوبے میں یہ حادثہ ہوا جس میں سعودی مسلح افواج کے چار افسران اور آٹھ غیر کمیشن افسران کی موت ہو گئی۔

اس بیان میں حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 12 افراد کی موت

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز