کویت میں جاسوسی کے الزام میں 12 ملزمان کو سزا

Aug 12, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 08:00 PM IST

دبئی۔  کویت نے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے 12 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ کویت کی وزارت داخلہ نے آج کہا کہ سال 2015 میں 'ابدالی سیل' پر چھاپے کے دوران بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے گئے تھے۔ اس معاملے میں 25 شہریوں کو ملزم بنایا گیا تھا جن میں تمام شیعہ تھے، جبکہ ایک ملزم ایرانی شہری تھا۔

کویتی حکام کا الزام ہے کہ ملزمان کویت کے خلاف معاندانہ سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں 14 لوگوں کو غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی ہے ، جس میں ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ مجرم قرار دیئے گئے لوگوں میں سے ایک کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 11 لوگوں کو قید کی سزا دی گئی ہے۔ کویت کی عدالت عظمی نے گزشتہ جون میں متعدد لوگوں کی سزائے موت کو پلٹ دیا تھا اور کچھ قصورواروں کی سزا کم کردی تھی اور بعض دیگر کی سزا میں اضافہ کیا تھا۔

کویت میں جاسوسی کے الزام میں 12 ملزمان کو سزا

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز