مصر میں چرچ کے نزدیک بم دھماکہ ، 21 کی موت ، 50 زخمی

Apr 09, 2017 03:44 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 07:23 PM IST

قاہرہ: مصر کے نیل ڈیلٹا شہر ٹانٹا میں آج ایک چرچ کے نزدیک ہوئے بم دھماکے میں 20 افراد کی موت اور50 دیگر زخمی ہو گئے۔ مصر کے سرکاری ٹیلی ویزن نے یہ اطلاع دی۔

اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں مصر کے سب سے بڑے کیتھولک چرچ میں ہوئے دھماکے میں 25 افراد کی موت اور 49 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب اگلے ہفتہ پوپ فرانسس کا مصر کے دورہ کا پروگرام ہے۔

مصر میں چرچ کے نزدیک بم دھماکہ ، 21 کی موت ، 50 زخمی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز