جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13 افراد ہلاک

Oct 11, 2017 04:45 PM IST | Updated on: Oct 11, 2017 04:45 PM IST

میکسیکو سٹی۔ شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کی لڑائی میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیکورٹی افسر ایلڈو فاسکی نے کل کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو وقوعہ کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔

مسٹر فاسکی نے رپورٹروں کوبتایا کہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسری قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔

جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13 افراد ہلاک

میکسیکو جیل: فائل فوٹو

انہو ں نے کہا کہ یہ فوری طور سے واضح نہیں ہوپایا ہے کہ قیدیوں کی لڑائی میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سیکورٹی دستوں کے کتنے جوان مارے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز