پاکستان ، افغانستان اور نیپال سمیت 15ممالک اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کیلئے منتخب

پاکستان ،افغانستان اور نیپال سمیت 15ممالک کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Oct 17, 2017 03:08 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 03:08 PM IST

اقوام متحدہ: پاکستان ،افغانستان اور نیپال سمیت 15ممالک کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعہ ان نئے ممالک کا انتخاب کیا ہے۔ان ملکوں کا مدت کار تین سال کا ہوگا اور یہ یکم جنوری 2018 سے شروع ہوگا۔

انسانی حقوق کونسل پوری دنیا میں انسانی حقوق کی حفاظت اور توسیع سے منسلک معاملات کو حل کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ نو منتخب دیگر ممالک میں انگولا، آسٹریلیا، چلی، کانگو، میکسیکو، نائجیریا، پیرو، قطر، سینیگال، سلوواکیا، اسپین اور یوکرین شامل ہیں۔

پاکستان ، افغانستان اور نیپال سمیت 15ممالک اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کیلئے منتخب

اقوام متحدہ کے مرکز اطلاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ اس وقت کمپنیاں جدوجہد کررہی ہیں

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز