لیبیا میں فضائی حملے میں 15 افراد جاں بحق

طرابلس۔ مشرقی لیبیائی شہر ڈیرنا میں کل ہوئے ایک فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

Oct 31, 2017 07:46 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 07:46 PM IST

طرابلس۔ مشرقی لیبیائی شہر ڈیرنا میں کل ہوئے ایک فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ذرائع اور مقامی باشندوں نے یہ اطلاع دی۔ ڈیرنا پر طویل عرصے سے لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے) کاقبضہ ہے، جو کبھی کبھی شہر پرفضائی حملےکردیتا ہے۔حالانکہ، فوجی حکام نے فضائی حملوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈیرنا کے جنوب میں دہرالحمار ضلع اور شہر سے 20کیلومیٹر دور پہاڑی علاقے الفتح پر یہ حملہ کیا گیا۔

ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ یہ حملہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ طبی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں کم سے کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین عام شہری ہیں۔

لیبیا میں فضائی حملے میں 15 افراد جاں بحق

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز