اردن میں مختلف معاملات میں 15 افراد کو پھانسی

Mar 04, 2017 07:29 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 07:29 PM IST

عمان۔  اردن میں دہشت گردی سمیت مختلف فوجداری مقدمات میں مجرم قرار دئے گئے 15 لوگوں کو آج پھانسی کی سزا دی گئی۔ سرکاری ترجمان محمد المومانی نے بتایا کہ 15 لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی جن میں سے ایک شخص کو گزشتہ برس خفیہ محکمہ کے احاطے پر حملہ کرکے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔ جن لوگوں کو پھانسی دی گئی وہ 2003 سے اب تک کے مختلف مقدمات میں مجرم قرار دیے گئے تھے۔

ایک عدالتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس اسلام کی توہین کے معاملے میں سماعت کے لئے عدالت کے باہر انتظار کر رہے عیسائی مصنف کو گولی مار کر قتل کر دینے والے بندوق بردار کو بھی پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ پانچ افراد کو عصمت دری اور جنسی تشدد کے مقدمات میں یہ سزا دی گئی۔ واضح رہے کہ اردن میں 2006 سے 2014 تک موت کی سزا پر روک تھی لیکن 2014 میں پھانسی کی سزا پھر شروع کر دی گئی۔

اردن میں مختلف معاملات میں 15 افراد کو پھانسی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز