متحدہ عرب امارات میں داؤد کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط، ڈوبھال نے سونپا تھا ڈوسئیر

Jan 04, 2017 11:59 AM IST | Updated on: Jan 04, 2017 11:59 AM IST

نئی دہلی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط کی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ ممبئی سیریل بلاسٹ کے ماسٹر مائنڈ داؤد کے خلاف کی گئی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ یو اے ای میں داؤد کے کئی ہوٹل اور کئی بڑی کمپنیوں میں شیئر ہیں۔ یو اے ای انتظامیہ نے دبئی میں داؤد کی کئی املاک کو سیل بھی کیا ہے۔

ہندوستان کی طرف سے ایک خفیہ فہرست ملنے کے بعد یو اے ای حکومت نے حال ہی میں دبئی میں داؤد کی املاک پر تحقیقات شروع کی تھی۔ یہ فہرست یو اے ای انتظامیہ کو اس وقت دی گئی تھی جب قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں داؤد کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط، ڈوبھال نے سونپا تھا ڈوسئیر

فائل فوٹو

اس وقت ہندوستان کی حکومت نے یو اے ای حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ داؤد اور اس کے کرائم سنڈیکیٹ سے منسلک املاک کو ضبط کرے۔ ہندوستان کے ڈوسئیر میں کچھ املاک کا ذکر بھی کیا گیا تھا اور خاص طور سے 'گولڈن باکس' نام کی کمپنی کا ذکر تھا جسے دبئی میں مبینہ طور پر داؤد کا بھائی چلاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز