شام میں قید خانے پرفضائی حملے ، قیدی اور جیل ملازمین سمیت 16 افراد ہلاک

جیل پر حملے کے بعد کئی قیدیوں کو گولی مار د یا گيا کیونکہ وہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

Mar 25, 2017 05:15 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 05:15 PM IST

بیروت: شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب کی ایک جیل پر جمعہ کی رات ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں قیدی اور جیل ملازمین شامل ہیں۔

شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل پر حملے کے بعد کئی قیدیوں کو گولی مار د یا گيا کیونکہ وہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ مرنے والے 16 افراد میں سے دو جیل کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

شام میں قید خانے پرفضائی حملے ، قیدی اور جیل ملازمین سمیت 16 افراد ہلاک

file photo

صوبہ ادلب باغیوں کے اہم مقبوضہ صوبوں میں سے ایک ہے۔ تمام باغی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سرکاری فوجی دستے روسی حمایت سے باغیوں کے علاقے پر بمباری کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز