اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ، 3 زخمی

فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا 17 سال کا تھا اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے

Mar 24, 2017 11:55 AM IST | Updated on: Mar 24, 2017 12:02 PM IST

رملہ: اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی ، جس میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ فلسطین کے طبی افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ وہ ہم پر پیٹرول بم سے حملہ کر رہے تھے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا 17 سال کا تھا اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ اسرایلی کے ایک فوجی ترجمان کے مطابق تین حملہ آور کار سے باہر آئے اور رملہ کے قریب بیٹ ال کے نزدیک ہم پر پیٹرول بم سے حملہ کرنے لگے جس کے بعد فوج نے ان پر فائرنگ کی جس میں ایک ایک حملہ آور کو گولی لگی اور باقی کار لے کر جائے واقعہ سے فرار ہوگئے۔ ابھی تک اس سلسلے میں فلسطین کے حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ، 3 زخمی

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز