شام میں داعش کے 18 شدت پسند ہلاک : ترکی

Jan 03, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Jan 03, 2017 08:20 PM IST

انقرہ۔ شام کی خانہ جنگی میں باغیوں کا ساتھ دے رہی ترکی کی فوج کی داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں 18 شدت پسند ہلاک اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے آج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شام کے شمالی علاقے میں کئے گئے فضائی حملوں میں داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جس میں اس کے 18 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

ترکی کی کارروائی کے علاوہ روس کے فضائی حملے میں جنوب مغربی شہر الباب سے آٹھ کلومیٹر دور ایک علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شام میں داعش کے 18 شدت پسند ہلاک : ترکی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز