سینائی میں بم دھماکے سے18 پولس اہلکاروں کی موت

Sep 11, 2017 11:13 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:13 PM IST

اسماعیلیہ: شمالی جزیرہ نما سیناء میں آج ایک فوجی قافلے کو نشانہ بناکر سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم کے دھماکے کی زد میں آنے سے کم از کم 18 پولس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ طبی اور سکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکے میں کم از کم 18 پولس اہلکاروں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ایک بریگیڈیر جنرل سمیت تین دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہيں۔ بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے لی ہے۔

ابھی تک حملے کے بارے میں وزارت داخلہ سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے اعلی حکام کے حوالے سے اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ خبررساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ دھماکہ کے بعد حملہ آوروں نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا، جس میں چار ایمبولینس عملہ زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

سینائی میں بم دھماکے سے18 پولس اہلکاروں کی موت

علامتی تصویر

حملے کے بعد سلامتی دستہ نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی، جس میں بہت سے دہشت گردوں کے مرنے کی خبر دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز