افغانستان : کابل میں شیعہ مسجد پر خودکش حملہ ، کم از کم 18 افراد جاں بحق

Aug 25, 2017 05:25 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 08:03 PM IST

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر ایک خودکش حملہ میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق ایک فدائی نے خود کو مسجد کے دروازہ پر دھماکہ سے اڑادیا جبکہ دیگر حملہ آور مسجد میں داخل ہوگئے۔ آج جمعہ کا دن تھا اور لوگ نماز کے لئے جمع تھے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد اقلیتی شیعہ آبادی کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس خودکش حملہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو پولس اہلکاروں کو موت ہوئی ہے اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان : کابل میں شیعہ مسجد پر خودکش حملہ ، کم از کم 18 افراد جاں بحق

پبلک ہیلتھ وزارت کے ترجمان اسماعیل کاوسی نے بتایا کہ شہر کے اسپتالوں میں دولاشیں اور 15 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ جائے وقوع سے مزید لاشیں اٹھوائی جارہی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بم پھینکے جبکہ پولس حکام کا کہنا ہے کہ فدائی حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازہ پر دھماکہ کے ساتھ اڑادیا۔ موقعہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے جس نے دھماکہ خیز بیلٹ پہن رکھی تھی، دروازہ پر موجود محافظوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز