بیجنگ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگ جانے سے تقریباً 19 افراد ہلاک

شنگھائی۔ چین کی راجدھانی بیجنگ میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد آج 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Nov 21, 2017 12:55 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 12:56 PM IST

شنگھائی۔  چین کی راجدھانی بیجنگ میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد آج 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق بیجنگ کے جنوبی داشنگ ضلع میں ہفتہ کی شام زبردست آتشزدگی سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ آگ زیرتعمیر بلڈنگ کے تہہ خانے میں لگی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد اپارٹمنٹ بلاک کے سات منیجر، بجلی محکمہ کے سات ملازمین اور زیرتعمیر عمارت میں کام کر رہے چار مزدوروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بیجنگ کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کائی کیو نے پورے شہر میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بیجنگ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگ جانے سے تقریباً 19 افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز