شام میں بم دھماکہ میں کم سے کم 19افراد ہلاک

Jan 07, 2017 08:27 PM IST | Updated on: Jan 07, 2017 08:27 PM IST

بیروت۔  شام میں ترکی کی سرحد سے ملحق باغیوں کے قبضے والے اعجاز شہر میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم انیس افراد مارے گئے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی لوگوں اور باغی گروپ نے دی ہے۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اس حملے میں کم سے کم انیس لوگ مار ے گئے جن میں بیشتر مقامی شہری ہیں۔ یہ حملہ شام کے شمالی شہر اعجاز میں ایک عدالت کے باہر ہوا ۔ برطانیہ سے سرگرم ایک گرو پ نے بتایا کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ایک مقامی باشندہ اور حلب میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں اور یہ حملہ غالباً کار بم دھماکے سے کیا گیا۔

شام میں بم دھماکہ میں کم سے کم 19افراد ہلاک

علامتی تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز