سویڈن ٹرک حملے میں اب تک دو افراد گرفتار، دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے کا شبہ

Apr 08, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 01:04 PM IST

اسٹاکہوم: سویڈن پولیس نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کل ہونے والے ٹرک حملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس حملے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ سویڈن براڈکاسٹر ایس وي ٹي نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نارتھن جلستا کا رہنے والا ہے اور اس کا پہلے گرفتار شدہ شخص سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے پولیس نے کل ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی سے ملی ایک تصویر جاری کی ہے اور پولیس اس شخص سے بات کرنا چاہتی ہے۔ اگرچہ گرفتار کئے شخص کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

سویڈن ٹرک حملے میں اب تک دو افراد گرفتار، دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے کا شبہ

بتایا جارہا ہے کہ حملے کے سلسلے میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے کا شبہ ہے۔ سویڈن کے سرکاری وکیل نے آج یہ اطلاع دی۔ سرکاری وکیل کے میڈیا انچارج كےرين روسیڈر نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی اموات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس شخص پر دہشت گردتنظیم سے منسلک ہونے کا پختہ شبہ ہے۔سویڈن میں شک کی بنیاد پر مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے کئی التزام ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کل ایک ٹرک بھیڑ بھاڑ والے شاپنگ علاقے میں گھس گیا اور لوگو ں کو روندتے ہوئے نکل گیا جس سےچار لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن لوفوین نے کہا تھا کہ واقعہ کے طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز