افغانستان : طالبان کے حملے میںکم از کم 20 افغان پولیس اہلکارہلاک

May 21, 2017 06:37 PM IST | Updated on: May 21, 2017 06:37 PM IST

قندھار: افغانستان کے جنوبی وسطی صوبے زابل کے شاہ جوي ضلع میں طالبان کے حملے میں کم از کم 20 افغان پولس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ صوبائی گورنر بسم اللہ افغانمل نے کہا کہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنے جاتے ہوئے پولس دستہ پر چائنو اور غلام ربط علاقے میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملے کئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں اب بھی دہشت گردوں اور پولس کےدرمیان جھڑپیں چل رہی ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں پولس کے 20 جوان شہید ہو گئے اور تقریبا 10 زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بسم اللہ افغانمل نے کہا کہ اس جھڑپ میں طالبان کے 12 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ زابل گورنر کے ترجمان گل اسلام نے کہا کہ جھڑپ کے مقام پر اضافی سکیورٹی فورس کو بھیجا گیا ہے۔

افغانستان : طالبان کے حملے میںکم از کم 20 افغان پولیس اہلکارہلاک

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز