صومالیہ میں دہشت گردانہ حملہ ، 20 فوجی جوان ہلاک

Jun 08, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 11:39 PM IST

بوساسو: صومالیہ میں صوبہ پنٹلینڈ کے ایفرورا شہر میں فوج کے کیمپ پر آج الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔ باری ڈویژن کے گورنر یوسف محمد نے رائٹر کو بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں 20 فوجی جوانوں کی موت ہوئی ہے، تاہم پنٹلینڈ کی فوج نے ا یفرورا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

پنٹلینڈ کے ایک فوجی افسر میجر محمد عابدی نے فون پر رائٹرکو بتایا کہ فوج اور جنگجوؤں کے درمیان یہ زبردست جھڑپ تھی ۔ انہوں نے کہاکہ"ہم نے اپنے 20 فوجیوں کو کھو دیا ہے اور ہماری فوج کے 14 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، تاہم، ہم نے شہر کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے"۔ الشباب کے پانچ دہشت گردوں کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔

صومالیہ میں دہشت گردانہ حملہ ، 20 فوجی جوان ہلاک

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز