دنیا بھرمیں200 ملین افراد بے روزگار: اقوام متحدہ

Oct 10, 2017 05:05 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 05:07 PM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بے روزگارو ں کی تعداد 200ملین کو پار کرچکی ہے،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 3.4ملین زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ ’ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک2017میں متنبہ کیا ہے کہ چھوٹے اور اوسط حجم کی کمپنیوں میں ٹھہراؤ ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر معیشت پرپڑرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2016میں عالمی بازار میں تیزی کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر نے 2.8ارب لوگوں کو روزگار دیا جو مجموعی روزگار کا 87فیصد حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مرکز اطلاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ اس وقت کمپنیاں جدوجہد کررہی ہیں۔130سے زائد ممالک کے تازہ ترین اعداد سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی کساد بازاری سے قبل بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور اوسط کمپنیوں میں تیزی سے نوکریاں پیدا ہورہی تھیں۔

دنیا بھرمیں200 ملین افراد بے روزگار: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مرکز اطلاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ اس وقت کمپنیاں جدوجہد کررہی ہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز