یمن میں گزشتہ دو سال میں 10 ہزار سے زائد شہری ہلاک، 30 لاکھ سے زیادہ بے گھر

Aug 08, 2017 11:39 AM IST | Updated on: Aug 08, 2017 11:39 AM IST

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں خانہ جنگی کے دوران اس سال 201 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن میں یونیسیف کی نمائندہ میرٹكسیل ریلانو نے کل ٹویٹ کرکے کہا ’’ یمن میں 2017 میں 201 بچے ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 152 لڑکے اور 49 لڑکیاں ہیں‘‘۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے جمعہ کو سادہ صوبے میں فضائی حملے کئے جس میں چھ بچوں اور تین خواتین کی موت ہو گئی تھی۔ محترمہ ریلانو نے اس حملے کی مذمت کی تھی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ دو سال میں یمن میں دس ہزار سے زائد شہری مارے گئے ہیں اور تیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔

یمن میں گزشتہ دو سال میں 10 ہزار سے زائد شہری ہلاک، 30 لاکھ سے زیادہ بے گھر

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز