کیلیفورنیا کی آگ میں 21 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

Oct 12, 2017 12:33 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 12:33 PM IST

سونوما۔ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ کی وجہ سے اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں جبکہ تقریبا ساڑھے تین ہزار انفر اسٹریکچرتباہ ہوگئے ہیں۔ آٹھ ممالک میں پھیلی اس ہولناک آگ نے تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار (68،797 ہیکٹر) میں پھیلے جنگل کو جلا کر تباہ کر دیا ہے۔

یہ آگ اتوار کی شب میں آ ئی تیز آندھی و طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے لگی۔ یہ شاید کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہولناک و تباہ کن ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پرقابو پانے کی جی توڑ کوشش کر رہا ہے لیکن کل تیز ہواؤں کی وجہ سے اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیلیفورنیا کی آگ میں 21 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز