Live Results Assembly Elections 2018

سینیگال میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بھیانک آتشزدگی ، 22 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔

Apr 14, 2017 02:00 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 02:00 PM IST

ڈاکار: سینیگال میںسہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔ سرکاری حکام کے مطابق اس سانحہ میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق متعدد افراد ہنوز لاپتہ ہیںجبکہ کئی افراد سنگین طور پر زخمی ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تمباکونڈا کے جنوب مشرق میں واقع مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی خیمہ بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تیز ہواؤں کے باعث آگ ساری خیمہ بستی میں پھیل گئی۔ خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال حکام کے مطابق تقریبا 20 افرادکی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سینیگال میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بھیانک آتشزدگی ، 22 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

سینیگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنماؤں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز