مشرقی چین میں آتشزدگی میں 22 افراد ہلاک

Jul 16, 2017 07:08 PM IST | Updated on: Jul 16, 2017 07:08 PM IST

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبہ چانگشو میں آج ایک گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک مقامی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ چانگشو شہر میں علی الصبح ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ میں جھلس جانے سے 22 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مشرقی چین میں آتشزدگی میں 22 افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز