طالبان حملے میں 22 افغان پولیس اہلکار ہلاک

Nov 14, 2017 06:53 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 06:53 PM IST

قندھار۔ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں طالبانی دہشت گرد تنظیم نے ایک درجن سے زیادہ افغان چوکیوں پر آج سلسلے وار حملہ کیا جس میں 22پولیس اہلکار ہلا ک اور 15زخمی ہوگئے۔ قندھار پولیس کے ترجمان زیا درانی نے بتایا کہ اس حملے میں 22افغان پولیس اہلکار مارے گئے اور 15زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی دستوں کی جوابی کارروائی میں 45دہشت گرد مارے گئے اور 35زخمی ہوگئے۔

حملے کے دوران ایک بھی چوکی پر دہشت گرد قبضہ نہیں کر پائے۔ مسٹر درانی نے بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے فضائی مدد سے دہشت گردوں کےحملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ دوسری طرف طالبان نے واٹس ایپ کے ذریعہ سے بتایا کہ اس نے 43پولیس اہلکار اور فوجیوں کو مار گرایا ۔ سکیورٹی دستوں کی ہتھیاروں سے بھری قریب 13گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

طالبان حملے میں 22 افغان پولیس اہلکار ہلاک

گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز