جنوب مغربی چین میں چٹانیں کھسکنے سے 23 افراد ہلاک

Aug 08, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 08:20 PM IST

بیجنگ۔  جنوب مغربی چین کے سچوان صوبے میں آج بڑے پیمانے پر چٹانیں کھسکنے سے 23 لوگوں کی موت ہو گئی۔ صوبائی حکومت نے یہ اطلاع دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے سچوان صوبے کے ليانگشاهن میں بڑے پیمانہ پر چٹانیں کھسکنے سے 23 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد دو لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور ملبے سے ایک شخص كو زندہ نکالا گیا ہے۔

اس حادثے میں کل 71 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔ اس سال جون میں اسی صوبے کے دوسرے حصے میں چٹانیں کھسکنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 70 اب بھی لاپتہ ہیں۔ چین میں موسم گرما میں طوفان آنا عام بات ہے اور اسی دوران بارش کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

جنوب مغربی چین میں چٹانیں کھسکنے سے 23 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز