عراق میں داعش کے حملے میں 24 افراد ہلاک

Jan 03, 2017 05:18 PM IST | Updated on: Jan 03, 2017 05:18 PM IST

بغداد / تكريت۔  عراق کے دارالحکومت بغداد کے صدر شہر میں پیر کو ہوئے خودکش کار بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے اور شدت پسندوں نے آج سمارا میں دو پولیس تھانوں پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بغداد سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع سمارا شہر میں خود کش جیکٹ پہنے مسلح افراد نے دو پولیس تھانوں پر حملہ کر کے کم سے کم سات پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ آخری خبریں ملنے تک سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری تھی اور علاقے میں غیر معینہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

بغداد میں دیگر چار حملوں کو چھوڑ کر آج علی الصبح ہوئے حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس طرح گذشتہ تین دنوں میں ہوئے حملے میں اب تک کل 60 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں سے کچھ حملوں کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق میں تشدد کے واقعات میں گذشتہ کچھ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ حمایت یافتہ عراقی فوج موصل کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرانے کی كوشش کر رہی ہے جس کے بعد داعش مسلسل علاقے میں حملے کر کے اپنی موجودگی کا احساس کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

عراق میں داعش کے حملے میں 24 افراد ہلاک

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز