کینیا میں بس اور ٹینکر کی ٹکر میں 24 افراد ہلاک

Apr 25, 2017 02:46 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 02:46 PM IST

مومباسا(کینیا)۔  کینیا کی راجدھانی نیروبی اور ساحلی شہر مومباسا کو جوڑنے والی اہم شاہراہ پر کل رات گئے ایک مسافر بس اور ایک ٹینکر کے درمیان تصادم ہونے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس افسر لیونارڈ کیمیو نے آج ٹیلی فون پر رائٹر کو بتایا کہ یہ حادثہ كبویزی علاقے میں پیش آیا۔ بس ڈرائیور اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آ رہے ٹینکر سے بس کی ٹکر ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 20 افراد اور تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس نیروبی سے مومباسا آ رہی تھی۔حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

کینیا میں بس اور ٹینکر کی ٹکر میں 24 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز