سری لنکا میں سیلاب اور چٹانیں کھسکنے سے کم سے کم 25 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

May 26, 2017 07:23 PM IST | Updated on: May 26, 2017 07:25 PM IST

کولمبو: سری لنکا میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع آج حکام نے دی۔ اس دوران راحت کا کام جاری ہے اور فوجی، کشتیوں اور ہیلی کوپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ بارش نے جووقت سے کچھ پہلے شروع ہوگئی ہے سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

پولیس کے ترجمان پرتیبھا جیا کوڈے نے بتایا کہ مغربی ساحل پر واقع کالوتھرا ضلع میں جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کم سے کم پانچ مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی اطلاعات ہیں۔ بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔ قدرتی آفات مرکز کے مطابق اب تک 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 42 لاپتہ ہیں۔ فوجی ترجمان روشن سینے ورتھنے نے بتایا کہ تقریباً 400 فوجی جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پولیس اور شہری انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ سری لنکا میں عام طور پر جنوبی مانسون کی آمد کے ساتھ مئی سے ستمبر تک زبردست بارش ہوتی ہے۔

سری لنکا میں سیلاب اور چٹانیں کھسکنے سے کم سے کم 25 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز