ترکی میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ 25 دہشت گرد گرفتار

انقرہ‘۔ ترکی پولیس نے استنبول میں اسلامک اسٹیٹ کے پچیس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

Sep 12, 2017 09:13 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 09:13 PM IST

انقرہ‘۔ ترکی پولیس نے استنبول میں اسلامک اسٹیٹ کے پچیس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں تین آئی ایس سے براہ راست وابستہ ہیں جب کہ بائیس مشتبہ جنگجو غیر ملکی شہری ہیں۔

ترکی کے افسران نے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں میں آئی ایس سے وابستہ پانچ ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 3290 غیرملکی دہشت گرد ہیں جو 95مختلف ملکوں کے شہری ہیں۔ ترکی نے کم سے کم 38296 لوگوں کو اپنے یہاں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ ترکی پولیس نے آئی ایس کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا جو مراسن شہر کے ایک تھانے کو خود کش حملے سے اڑا دینا چاہتا تھا۔

ترکی میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ 25 دہشت گرد گرفتار

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز