شام میں امریکی فوج کے حملے میں 25 دہشت گرد ہلاک

Jan 10, 2017 02:50 PM IST | Updated on: Jan 10, 2017 02:50 PM IST

دبئی۔  شام کے مشرقی دیرالزور صوبے میں امریکی فوج کے حملوں میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے کم از کم 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں واقع سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے آج اس کی اطلاع دی۔ ادارے نے کہا کہ یہ دہشت گرد فوج کی خصوصی کارروائی کے دوران مارے گئے۔

صوبے کی خاص خبر رساں ایجنسی ڈیرےزور24 نے کہا کہ فوج نے دو جنگی طیارے اور چار ہیلی کوپٹرسے اس علاقے میں حملہ کیا۔ علاقے میں سرکاری فوجیں آگے بڑھنے اور دیگر علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

شام میں امریکی فوج کے حملے میں 25 دہشت گرد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز