مصر میں قبطی عیسائیوں پر حملہ ، 26 ہلاک

May 26, 2017 07:16 PM IST | Updated on: May 26, 2017 07:17 PM IST

قاہرہ: نقاب پوش حملہ آوروں نے آج جنوبی مصر میں قبطی عیسائیوں پر جو عبادت کےلئے ایک قدیم خانقاہ جارہے تھے، گولیاں برساکر 26 افراد کو ہلاک اور دیگر 26 کو زخمی کردیا۔ یہ اطلاع عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے دی۔

عیسائی زائرین کا یہ گروپ دو بسوں اور ایک منی ٹرک میں منیا صوبہ میں سفر کررہا تھا جہاں عیسائیوں کی بڑی آبادی ہے۔ صوبائی گورنر عصام البداوی نے اس سے پہلے 23 افراد کے ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ قبطی عیسائیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ صوبہ کے مغربی حصہ میں واقع سینٹ سیموئل کی خانقاہ کی طرف جارہے تھے۔

مصر میں قبطی عیسائیوں پر حملہ ، 26 ہلاک

انہوں نے بتایا کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے عیسائی زائرین کی گاڑیوں کو اس سڑک پر روک لیا جو خانقاہ کی طرف جاتی ہے اور فائرنگ شروع کردی۔ حالیہ مہینوں میں قبطی عیسائیوں پرمتعدد ہلاکت خیز حملے ہوئے ہیں اور دسمبر سے لیکر اب تک قاہرہ، اسکندریہ اور طنطا میں گرجا گھروں پر ہوئے بم حملوں میں تقریباً 70 عیسائی ہلاک ہوئے ہیں اور داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ابھی تک کسی نے آج ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا دعوی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز