عراق میں فضائی حملوں میں 27 آئی ایس دہشت گرد ہلاک

May 15, 2017 09:45 AM IST | Updated on: May 15, 2017 09:45 AM IST

دبئی : امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج نے عراق کے مغربی صوبہ انبر میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں کم از کم 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فوج کے کمانڈر نعمان نے بتایا کہ امریکی اتحادی فوج نے کل شام کی سرحد کے پاس القیوم شہر میں ایک انٹرنیٹ کیفے پر فضائی حملہ کیا جس میں آئی ایس کے 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کیفے کو اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ مسٹر نعمان نے کہاکہ ایک دیگر فضائی حملہ عنہ شہر میں کیا گیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور آئی ایس کے ایک اڈے کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی ایک دیگر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور مارا گیا۔

عراق میں فضائی حملوں میں 27  آئی ایس دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز