ترکی میں 29 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا

Jul 08, 2017 04:20 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 04:20 PM IST

انقرہ۔  ترکی کی پولیس نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے 29 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن میں 22 غیرملکی ہیں۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق کل 29 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔ یہ لوگ شام جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ایجنسی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس نے چھ شہروں میں 20 الگ الگ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران ایک غیرقانونی ہتھیار اور شدت پسند گروپ سے متعلق کچھ دستاویزات ملے۔ واضح رہے کہ ترکی میں پانچ ہزار سے زیادہ آئی ایس کے مشتبہ دہشت گردوں کو اب تک حراست میں لیا گیا ہے۔

ترکی میں 29 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز