جاپان میں مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارش، 3 افراد زخمی، 11لاپتہ

Jul 06, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 03:56 PM IST

ٹوکیو۔  جنوب مغربی جاپان میں دو دنوں سے مسلسل بارش کے سبب دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 11 افراد لاپتہ ہیں ۔ مسلسل بارش ہونے کے سبب تقریباً چار لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ این ایچ کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مغربی جزائر کیوشو کے فوکو اوصوبے کے کچھ حصوں میں 9 گھنٹوں میں 774 ملی میٹر (30.5 انچ) بارش ہوئی ہے جو معمول سے 2.2 گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاشی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے 7500 امدادی کارکنوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ کابینی سیکرٹری يوشی هیدوسوگا نے صحافیوں کو آج بتایا کہ ایسی کئی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں لوگوں کی حفاظت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے جیسا کہ ،ایک بچہ پانی میں بہہ گیا، اور میرا گھر بہہ گیا اور میں اپنے والدین سے  رابطہ نہیں کر سکتا ہوں۔

جاپان میں مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارش، 3 افراد زخمی، 11لاپتہ

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ علاقوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی تمام توانائی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کا بھی پتہ لگائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز