مصر میں حملہ، تین پولیس اہلکاروں کی موت، پانچ زخمی

May 02, 2017 05:59 PM IST | Updated on: May 02, 2017 05:59 PM IST

قاہرہ۔  مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کل دیر رات کئے گئے دہشت گرد انہ حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ دہشت گردوں نے قاہرہ کے مشرقی شہر نصر میں واقع رنگ روڈ کے تھانے پر حملہ کر دیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصر کے شمالی سینا صوبے میں دہشت گردانہ حملہ عام بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قاہرہ میں فائرنگ کے واقعہ کم ہوتے ہیں اور یہ واقعہ ملک میں دہشت گردوں کی طرف تشدد پھیلانے کی ایک سازش ہے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب چند ہفتے اسکندریہ اور ٹانٹا کے چرچ پر کئے گئے اسلامک اسٹیٹ کے خودکش بم دھماکے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مصر میں حملہ، تین پولیس اہلکاروں کی موت، پانچ زخمی

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز