عراق میں فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک

Jan 14, 2017 07:18 PM IST | Updated on: Jan 14, 2017 07:18 PM IST

بغداد۔  عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے مقبوضہ علاقہ موصل میں کل ایک فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی شہریوں کے مطابق موصل کے مغربی علاقے الجديدہ میں ایک دہشت گرد حربی عبدالقادر کے مکان کو ہدف بنا کر کم سے کم تین میزائلیں چھوڑی گئیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ حملے کے دوران قادر گھر پر نہیں تھا، لیکن حملے میں اس کے خاندان کے بہت سے اراکین مارے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فوری طور پر اب یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ آئی ایس کے خلاف جنگ کرنےوالی امریکہ کی زیر قیادت فورس نے کیا ہے یا عراقی فوجیوں نے اسے انجام دیا ہے۔

عراق میں فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک

فائل فوٹو: تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز