مصر: مڈبھیڑ میں 30 پولیس افسران کی موت

Oct 21, 2017 05:47 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 05:47 PM IST

قاہرہ۔ مصر کے مغربی علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپہ ماری کے دوران مڈبھیڑ میں کم از کم 30پولیس افسران کی موت ہوگئی ہے۔ وزرات داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس مڈبھیڑ میں کئی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار علاقہ کی تلاشی کررہے ہیں۔ محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شدت پسند تنظیم حسام کے آٹھ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں کم سے کم 30پولیس افسران مارے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادہ کا بھی استعمال کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ دہشت گردوں نے کئی بڑے حملے کئے ہیں جن میں قاہرہ اور دوسرے شہروں کے چرچ کے اوپر تازہ حملے بھی شامل ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مصر: مڈبھیڑ میں 30 پولیس افسران کی موت

علامتی تصویر: گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز