امریکہ میں ہوٹل کے باہر 30 راؤنڈ فائرنگ ، 56 سالہ ہندوستانی شہری کی موت

امریکہ کے ٹینیسی ریاست میں ایک ہوٹل کے باہر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر ہے۔

Apr 28, 2017 03:40 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 03:41 PM IST

ٹینیسی : امریکہ کے ٹینیسی ریاست میں ایک ہوٹل کے باہر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی زد میں آنے کے بعد 56 سالہ ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں 30 راؤنڈ گولیاں چلنے کی بھی خبر ہے۔خیال رہے کہ امریکہ میں فروری سے لے کر اب تک ہندوستانی برادری کے شخص کی موت کا یہ پانچواں معاملہ ہے۔

فاکس 12 میمفسچینل نے ایک خبر میں کہا کہ دو بچوں کے باپ كھانڈو پٹیل ہوٹل میں ہاوس کیپر تھے ۔ تفتیش کاروں نے کہا کہ ان میں سے ایک گولی پٹیل کو لگی، جب انہیں گولی لگی تو وہ ہوٹل کے پیچھے کھڑے تھے اور بعد میں ایک مقامی طبی مرکز میں ان کی موت ہو گئی۔

امریکہ میں ہوٹل کے باہر 30 راؤنڈ فائرنگ ، 56 سالہ ہندوستانی شہری کی موت

علامتی تصویر

كھانڈو تقریبا آٹھ ماہ سے ہوٹل میں کام کر رہے تھے۔ اس کی بیوی اور بچے ہوٹل میں ان کے ساتھ رہتے ہیں۔متاثرہ کے بھتیجے جے پٹیل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 'انہوں نے اپنا کام مکمل کر لیا تھا اور باہر گھوم رہے تھے۔ انہوں نے ہوٹل کے ارد گرد گولیوں کی آواز سنی اور ایک گولی ان کے سینے میں لگی۔ وہ اسپتال جانے تک بھی نہیں بچ پائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز