شمالی کیلی فورنیا آگ : مرنے والوں کی تعداد 31، سینکڑوں لوگ لاپتہ

Oct 13, 2017 06:29 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 06:29 PM IST

سنوما۔  شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ کی وجہ سے اب تک کم از کم 31افراد کی موت ہوگئی جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ یہاں کل رات 8 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 پہنچ گئی ہے۔ اس آگ کی وجہ سے کیلی فورنیا میں 84 برسوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ مبینہ طور پر یہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بھیانک آگ ہے اور اس آگ نے اب تک تقریباً ساڑھے تین ہزار گھروں اور کاروباری اداروں کو جلا کر تباہ کردیا ہے۔

تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 8 ہزار فائر بریگیڈ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ابھی تک وہ اس کو بجھانے میں ناکام ہیں۔ فائربریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ہم اس ایمرجنسی جیسے حالات سے باہر نکلنے کے قریب بھی نہیں ہیں۔

شمالی کیلی فورنیا آگ : مرنے والوں کی تعداد 31، سینکڑوں لوگ لاپتہ

تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 8 ہزار فائر بریگیڈ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز