نیپال میں بس ندی میں گری،31 افراد کی موت، 16 دیگر زخمی

Oct 28, 2017 03:26 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 06:59 PM IST

کٹھمنڈو۔  نیپال میں فیسٹول منا کرراجدھانی کٹھمنڈو واپس آرہے عقیدت مندوں سے بھری ایک بس آج سڑک سے پھسل کر ندی میں گر گئی جس سے کم از کم 31لوگوں کی موت اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح سویرے شہر سے 50کلومیٹر مغرب میں کٹھمنڈو کے جنوبی علاقوں سے جوڑنے والی پرتھوی شاہراہ پر ہوا۔ سرکاری افسر رام منی مشرا نے بتایا کہ اب تک مجموعی طورپر 31لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور دیگر لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ اس حادثہ میں کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کی امید بہت کم ہے۔

مسٹر مشرا نے کہا کہ بس حادثہ کے بعد راحت اور بچاو عملہ ربڑ کی کشتیوں پر سوار ہوکر اپنے کام میں مصروف ہوگیا اور بس کو ندی سے باہر نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔ ایک دیگر انتظامی افسر شیام پرساد بھنڈاری نے کہا کہ اس حادثہ میں 16لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بری طرح زخمی دو لوگوں کو علاج کے لئے کٹھمنڈو لے جایا گیا ہے جبکہ دیگر کا علاج ایک مقامی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

نیپال میں بس ندی میں گری،31 افراد کی موت، 16 دیگر زخمی

لاشوں کو تلاش کرتی پولیس

پولیس کو 13دیگر لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بس راج بیراج شہر سے جمعہ کو کٹھمنڈو کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز